ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : اسسٹنٹ کمشنرسرکاری سہولتیں گھر کے دروازے تک پہنچانے کی اسکیم 'ضلع افسرو گاوں کی طرف چلو' کا افتتاح 

بھٹکل : اسسٹنٹ کمشنرسرکاری سہولتیں گھر کے دروازے تک پہنچانے کی اسکیم 'ضلع افسرو گاوں کی طرف چلو' کا افتتاح 

Sun, 19 Jun 2022 13:21:06    S.O. News Service

بھٹکل ،19 ؍ جون (ایس او نیوز) مختلف سرکاری اسکیموں سے متعلق جانکاری حاصل کرنے اور ان سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے  لئے حکومت کی طرف سے جو 'ضلع افسر چلے گاوں کی طرف'  پروگرام وضع کیا ہے اس کا افتتاح کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے کہا کہ عوام کو اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔
    
عام طور پر حکومتی اسکیموں سے فیض یاب ہونے کے لئے سرکاری دفاتر کا چکر لگانا دیہات اور قصبہ جات میں بسنے والوں کے لئے بڑا مشکل ہوجاتا ہے ۔ اس لئے حکومت نے اب محکمہ جاتی افسران کو ہی دوردراز گاوں میں گھروں کے دروازے تک پہنچانے کا منصوبہ 'ضلع ادھیکاری گلا نڑے ہلّی کڑے' بنایا ہے ۔ 
    
 اے سی نے کہا کہ اب سرکاری سہولتوں سے استفادہ کرنے کے لئے گاوں دیہاتوں کے لوگوں کو دفتروں کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔  ہر قسم کی سہولت گرام کی سطح پر ہی دستیاب ہوجائے گی ۔ ریوینیو ڈپارٹمنٹ کی خدمات گرام کی سطح پر فراہم کرنے کے لئے یہ محکمہ انتظامات کر رہا ہے ۔ پینشن ، راشن کارڈ ، زمین کے دستاویزات میں ترمیم جیسے تمام مسائل گاوں میں ہی حل کیے جائیں گے ۔ 
    
 بھٹکل تعلقہ کے کائکینی میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران پینشن اور زمین جائداد کے دستاویزات سے متعلق 257 معاملات پیش ہوئے جن میں سے 232 معاملے موقع پر ہی حل کر دئے گئے ۔ بقیہ 25 معاملات کو متعلقہ محکمہ جات کے بھیج دیا گیا ۔ 
    
اس موقع پر تحصیلدار بی سومنت ، بی ای او دیوی داس موگیر، تعلقہ پنچایت ایکزیکٹیو آفیسر پربھاکر چیکمنے ، آر ایف او شرت شیٹی ، کائکینی گرام پنچایت صدر پدما ، نائب صدر سریدھر ، گرام پنچایت اراکین اور دیگر افسران موجود تھے ۔


Share: